عمران خان اور ان کی اہلیہ کے بارے میں منظور وسان کی اہم پیشگوئی

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے بارے میں منظور وسان کی اہم پیشگوئی
ایک نیوز نیوز: اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے معروف پیپلزپارٹی کے رہنما خوابوں والی سرکارمنظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ انتخابات کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ سمیت بیرون ملک چلے جائیں گے۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے منظور وسان نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان کی پوزیشن اب گرتی جائے گی اور ضمنی انتخابات میں عمران خان کوشکست ہوگی جب کہ ن لیگ میدان مار لے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے۔ عمران خان کے بہت سے ساتھی الیکشن سے پہلے انہیں چھوڑجائیں گےاور کچھ لوگ کرپشن کے الزامات میں گرفتاربھی ہوں گے۔ عین ممکن ہےکہ عمران خان الیکشن کے بعد اہلیہ کے ساتھ باہرچلے جائیں۔