رپورٹ کے مطابق کپل شرما پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر امریکی ریاست نیو یارک کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج کروانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے معاہدہ کیا تھا کہ 6 مختلف شہروں میں شوز کریں گے مگر وہ صرف 5 شوز کرکے روانہ ہوگئے تھے جبکہ انہیں6 شوز کی ادائیگی کی گئی تھی۔
کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی نے کپل شرما پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا اور کوئی جواب نہیں دیا حالانکہ ہم نے عدالت کے سامنے ان سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ مقدمہ ابھی تک نیویارک کی عدالت میں زیرِ التواء ہے اور وہ یقینی طور پر کپل شرما کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔