"سلمان رفیق اور سبطین خان کی جھپیاں"

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور پی ٹی آئی کے رہنما، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے درمیان احتساب عدالت میں خوش گوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان رفیق نے سبطین خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں۔
سبطین خان نے بھی یہی کہا کہ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے اور ہم سب کی مشکلات آسان کرے۔
ملاقات کے دوران سبطین خان نے خواجہ سلمان رفیق کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ سلمان رفیق اور سبطین خان اپنے خلاف نیب ریفرنسز میں پیشی کے لیے احتساب عدالت آئے تھے۔