پنجاب اسمبلی میں بشریٰ بی بی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

Jul 04, 2022 | 12:47 PM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز: چیف جسٹس نے بشریٰ مانیکا کی آڈیو کال کا ازخود نوٹس لینے کےلئے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد متن کے مطابق ایوان سابق خاتون اول بشری مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی مہم چلانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ کسی بھی خاتون اول کو ایسی گھٹیا مہم لیڈ کرنا زیب نہیں دیتا۔ سیاستدان عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہوتے ہیں۔ لاکھوں ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں پہنچاتے ہیں۔
چیف جسٹس نے سابق خاتون اول بشری مانیکا اور عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ارسلان خالد کی آڈیو کال پر ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ دے دیا۔
حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس آڈیو کال کا فوری فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کے فرانزک آڈٹ کی تجویز بھی دے دی۔
مزیدخبریں