عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاق اورنادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے گزارش کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ جس میں نادرا اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کا میکنزم بنائےاور الیکشن کمیشن نادرا کو فنڈز فراہم کرے ۔
واضع رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تھا۔
موجودہ حکومت نے 26 مارچ کو قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کیاتھا۔ جس کے تحت پی ٹی آئی حکومت میں کی گئی ترامیم کو ختم کر دیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد بل کا مسودہ صدر مملکت عارف علوی کو دستخط کے لیے بھجوایا گیا تھا لیکن انہوں نے بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرکے بل واپس بھجوادیا تھا۔ 9 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس بل کو دوبارہ منظور کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد اس بل کو قانون کا حصہ بنانے کے لئے صدر مملکت کے دستخط کی ضرورت نہیں رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے نیب آرڈیننش سمیت الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کو بھی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔