کراچی:گیس لائن پھٹنے سے کئی علاقوں کی گیس متاثر

Jul 04, 2022 | 11:44 AM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے گلشن جمال میں گیس لائن پھٹنے سے کئی علاقوں کی گیس متاثر ہوگئی.

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں 20 انچ کی مین گیس سپلائی لائن بورنگ کے سبب پھٹ گئی،جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو تاحال گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے.
سوئی سدرن کے مطابق گلشن جمال کے قریب گیس کی سپلائی بند کرکے مرمت شروع کردی ہے اس دوران گلشن جمال، شانتی نگر، نیوی ہاؤسنگ، ڈالمیا اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔
سوئی سدرن کا بتانا ہے کہ اس کے علاوہ پورے ڈی ایچ اے، آئی آئی چندریگر روڈ اور سول ہسپتال سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
مزیدخبریں