تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی،جہاں دعا زہرا کی میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمر کی تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے۔
ایک نیوز نے دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی،جس میں دعا زہرا کی عمر15 سے 16 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کی عمر ڈینٹل ایگزمینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے،ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔
میڈیکل بورڈ کی اتفاق رائے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں جبران ناصر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے جو پچھلی میڈیکل رپورٹ کی نفی کرتی ہے جس میں دعا کی عمر 17 سال بتائی تھی۔
The Medical Board has verified the truth which Parents have been telling since 2.5 months. As per Board #DuaZehra is nearest to 15 yrs of age negating previous medical report which placed Dua at 17. Thus proven that NADRA documents are accurate & Dua in reality is a 14yr child.
— M. Jibran Nasir ???????? (@MJibranNasir) July 4, 2022
مہدی کاظمی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نئی عمر کے تعین کا مطلب ہے کہ اس معاملے میں اغوا، کم سن بچوں کی شادی، اور جنسی جرائم کے جرائم کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے کیس میں مزید تفتیش کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری صحت میڈیکل بورڈ بنا کر دعا زہرا کی عمر کا تعین کریں۔