تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا، بجلی کی فی یونٹ میں 9 روپے 66 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نےمئی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپراکو درخواست جمع کرائی تھی جس میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 11روپے 34پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی میں چندروز قبل5.27 روپے مہنگی کی تھی جو اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی تھی۔