ہنزہ : لا پتہ پیراگلائیڈرکی تلاش کا عمل روک دیا گیا

ہنزہ : لا پتہ پیراگلائیڈرکی تلاش کا عمل روک دیا گیا
ایک نیوز نیوز: ہنزہ کے پہاڑی سلسلے لیڈی فنگر کے قریب لاپتا ہونے والے پیرا گلائیڈر کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر سے آپریشن کا عمل روک دیا گیاہے ،لاپتا ہونے والے پیرا گلائیڈر کو ہیلی کاپٹر سے تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق ہیلی کاپٹر کی مدد سے پہلے مرحلے میں تلاش کا کام شروع کیاگیا تھا لیکن اس ذریعہ سے پیرا گلائیڈرکوتلاش نہیں کیاجاسکاہے۔جس وجہ سے یہ آپریشن روک دیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ ایک ماہ سے ہنزہ میں پیراگلائیڈنگ کرنے والی ٹیم کا ایک رکن 57 سالہ زیویر ہفتے کی شام کو ہنزہ کے مشہور پہاڑی سلسلے لیڈی فنگر کے قریب لاپتا ہو گیاتھا۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ زیویر کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 18 رکنی زمینی ریسکیو ٹیم تشکیل دی ہے۔ گزشتہ رات کو 18 رکنی ریسکیو ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ کا کہنا ہےکہ زمینی ریسکیو ٹیم پہاڑپرلاپتا پیرا گلائیڈر کی تلاش کر رہی ہے۔