لاہور: شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی

Jul 04, 2022 | 09:41 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں واقع ربڑ بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹرز کا عملہ موقع پر پہنچا، ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو آپریشن میں 13 گاڑیوں اور 30 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، ربڑ کے گودام میں موجود تمام سامان جل کر خاک ہوگیا تاہم آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزیدخبریں