ٹوٹے ہوئے دلوں کو کیسے جوڑا جائے؟

Jul 04, 2022 | 09:34 AM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: سکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی آف ابرڈین کے محققین ایسی جسمانی تھراپی کے لیے کوشش کر رہے ہیں جو ٹوٹے ہوئے دل کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تین سالہ طویل مطالعہ کے لیے90 سکاٹش رضاکاروں کو یونیورسٹی آف ابرڈین تین ہفتوں کے اندر بھرتی کرے گی۔ ٹاکوٹسوبو کارڈیو مایوپیتھی ہرسال ہزاروں افراد کو متاثر کرتی ہے۔ ان میں سے زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے اور اس حالت تقریباً ایک سے دو فیصد کو دل کا دورہ پڑنے کا امکان ہوتا ہے۔
برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کارڈیالوجی ریسرچ فیلوز کے رکن اور ایبرڈین رائل انفرمری کے ڈاکٹر ڈیوڈ گیمبل نے کہا ٹاکوٹسوبو کارڈیو مایوپیتھی کم ہونے والی تھراپی میں سے ایک ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس میں مبتلا لوگوں کی رہنمائی کریں اور اس تھراپی کے 3 ماہ بعد ان کے دل کی حالت کا جائزہ لیں۔
وہ مزید کہتی ہیں کہ دل ٹوٹنا مردوں اور عورتوں کو مختلف طریقے سے متاثر کرتا ہے اور ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے۔ اس حالت پر تحقیق کرنے میں اتنا عرصہ گزارنے کے بعد اس کے لیے معیاری علاج تیار کرنے کی طرف بڑا قدم ہے۔
مزیدخبریں