اٹلی میں برفانی تودہ گرنےسے کئی زندگیاں تباہ،ویڈیو وائرل

Jul 04, 2022 | 09:15 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اٹلی میں موجود یورپ کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے اٹالین ایلپس میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہیلی کاپٹر اور درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجے گئے ہیں۔
مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق تودہ گرنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، تاہم خیال کیا جارہا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ حادثے کا سبب ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب حادثے کے وقت پہاڑ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی مکمل تعداد ابھی معلم نہیں ہوسکی تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے 15 افراد لاپتہ ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں