ڈنمارک: کوپن ہیگن کا شاپنگ مال فائرنگ سے گونج اُٹھا

Jul 04, 2022 | 09:02 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں گزشتہ روز ایک نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی۔
کوپن ہیگن کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ اس حملے کو ابھی دہشتگردی کی کارروائی قرار نہیں دے سکتے، فیلڈ مال میں فائرنگ کے بعد ایک 22 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر مال میں موجود تمام افراد باہر کی جانب بھاگے اورہر طرف افراتفری مچ گئی۔
واضح رہے کہ واقعے اور حملہ آور کے حوالے سے ابھی تک مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
مزیدخبریں