این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران 14 ہزار 632 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 675 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.61 فیصد تک پہنچ گئی، 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں جبکہ کرونا سے متاثر 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہو چکی ہے۔
اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔