ایک نیوز:وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے این سی اے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی اے میں آکر خوشی ہوئی اس ادارے نے آرکیٹیکچر پیدا کئے ہیں ، طلباءہی ملک کے معمار ہیں، اس سال یہ ادارہ اپنے قیام کے 150سال پورے کرے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ایم نے اڑان پاکستان کامنصوبہ شروع کیا ہے یہ مستقل اور پائیدار بنیادوں پر ترقی کا منصوبہ ہے اس کے تحت 8شعبوبوں کو ترقی دی جائے گی ،برآمدات کو فروغ ملے گا 30ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر برآمدات کا ہدف8 سال حاصل کرنا ہے ،پاکستان کی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرنا ہے ،جس کیلئے ایک ادارہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مختلف شعبوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، آرٹ اور کلچر چیزوں کو ہم آہنگ کرتا ہے،عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنا ہے، انتہا پسندی سے معاشرے میں بگڑ پیدا ہوتا ہے، سیاسی نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن سب پاکستانی ہیں،بطور پاکستانی سب کا احترام کرنا ہے ۔