سب میرین کیبل خرابی بارے پی ٹی اےکا اہم بیان سامنے آگیا

سب میرین کیبل خرابی بارے پی ٹی اےکا اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: PTA's important statement about the submarine cable failure has come out

 ایک نیوز:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2جنوری 2025 کو سب میرین کیبل اے اے ای ون میں پیدا ہونے والی خرابی کے پیش نظر عارضی بینڈوڈتھ کا بندوست کرلیا گیا ۔
  پی ٹی اے حکام نے کہا ہے کہ نئی کیبل عارضی طور پر سسٹم میں شامل کر لی گئی ہے، اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے ڈی گریڈیشن نہیں ہے، پی ٹی اے کی جانب سےاے اے ای ون سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔
اس دوران پی ٹی اے تمام سروسز کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔