ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 2639 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی ہے۔