کیپ ٹائون ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جاری ہے،افریقہ نےابھی تک 5کھلاڑیوں کے نقصان پر400رنز بنا لیے ہیں،سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ نے کھیل کا آغاز 316رنز سے کیا۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جنوبی افریقی اوپنر ایڈم مارکرم اور رکلٹن نے ٹیم کو 61 رنز کا آغاز فراہم کیا، مارکرم 17 رنز بناکر آوٹ ہوئے، ویان ملڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے،72پر تین وکٹیں گرنے کے بعد رکلٹن اور کپتان باووما نے 235 رنز کی شراکت لگاکر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی تھی۔