صائم ایوب کے دائیں ٹخنے میں فریکچر ،6ہفتوں تک کر کٹ سے دور

صائم ایوب کے دائیں ٹخنے میں فریکچر ،6ہفتوں تک کر کٹ سے دور
کیپشن: Saim Ayub's right ankle fracture, ruled out for 6 weeks

ایک نیوز:پاکستان کے اوپنر بیٹر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب کئی ہفتوں کیلئے کر کٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
گزشتہ روز جنوبی افریقا کخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جسکے بعد انہیں ہسپتالمنتقل کیا گیا تھا،تاہم بعد میں صائم ایوب کی ایم آر آئی رپورٹ میں انکے فریکچر کی تصدیق ہو ئی ہےاور ڈاکٹرز نے انہیں6ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب ٹیم کیساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔