ویب ڈیسک: چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر6جی سیٹلائیٹ ٹرانسمیشن بھیج کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
چینی رپورٹ کے مطابق چین کیجانب سے100گیگا بائیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنیکا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے،کارنامہ سیٹ لائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پائے تکمیل کو پہنچا ہے،6جی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک سیکنڈ میں دس فلمیں مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہیں،
چین کی ایرو سپیس کمپنی چینگ گوانگ سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے 6 جی کی آزمائش کے دوران 100جی بی فی سیکنڈ امیج ٹرانسمیشن ریٹ سے ڈیٹا بھیجاہے،یہ گزشتہ ریکارڈ سے 10 گنا زیادہ سپیڈ ہے۔