ایک نیوز: لوئرکرم میں سرکاری گاڑیوں پرفائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کرم کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی ہسپتال منتقل کردیا گیا،کرم کے علاقے بگن میں فائر نگ سے 2سکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے،جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی بگن میں دھرنے پرموجود افراد سے مذاکرات کیلئےگئےتھے،علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی کرم تنازع پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ٹل پارہ چنار شاہراہ کو 3 ماہ بعد آج کھولا جانا تھا۔