ایک نیوز:رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی،انٹربینک میں ڈالر9پیسے مہنگا ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر34پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا، رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ۔
ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا ،مارکیٹ 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچی ، مجمو عی طور پر 6235 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوئی۔