اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: Actress Neelam Munir's wedding photos are viral on social media

ویب ڈیسک: اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔
ان تصاویر میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ انکے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب لباس پہنے ہوئے ہیںتاہم نیلم منیر نے اپنے شوہر کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا ہے۔
  نیلم منیر کی شادی کی تصاویر دبئی میں شوٹ لی گئی ہیں اور تصاویر کے پس منظر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ بھی نظر آرہی ہے۔
تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے پوسٹ کی گئیں جس میں اداکارہ کو ٹیگ کیا گیا ہے،اس پوسٹ پر فلم دنیا سے وابستہ شخصیات کی اور مداحوں کیجانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی رسم مایوں کی تصاویر پوسٹ کیں تھیں اور اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونےکا بتایا تھا۔