ہش منی کیس:امریکی عدالت رواں ماہ ٹرمپ کیخلاف فیصلہ سنائے گی

امریکی عدالت10جنوری کوٹرمپ کیخلاف ہش منی کیس کافیصلہ سنائے گی
کیپشن: The US court will hear the hush money case against Trump on January 10

 ایک نیوز: امریکی عدالت10جنوری کوٹرمپ کےخلاف ہش منی کیس کافیصلہ سنائے گی۔
 خبرایجنسی کے مطابق جسٹس جوآن مرچن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کوہش منی کیس میں سزاضرور ملنی چاہیے، حراست ، جرمانہ پروبیشن میں قابل عمل حل نکالیں گے،نومنتخب صدر ٹرمپ کوجیل بھجوانے کے حق میں نہیں ہوں۔
 جسٹس جوآن مرچن نے کہا کہ نومنتخب صدرٹرمپ 10 جنوری کوعدالت میں حاضر ہوسکتےہیں، ٹرمپ کواور دوسرے فریقین کوذاتی طور پرسننا چاہتاہوں،صدارتی استثنیٰ کی بنیاد پر مقدمہ خارج نہیں کیاجا سکتا، ٹرمپ کوسزا نہ ہوئی تو عوام کاعدالتی نظان پراعتماد اٹھا جائے گا۔