ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات فروشی کے خلاف آپریشن کر کے7ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
2کروڑ 44 لاکھ سے زائد مالیت کی 101.120 کلوگرام منشیات برآمدکی گئی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.060 کلو گرام آئس برآمد، کراچی ا نٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے لئے روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 1.060 کلو گرام ہیر و ئن برآمد ہوئی۔
بلوچستان میں ضلع حب کے غیر آباد علاقے سے25کلو افیون اور7کلو ہیروئن برآمد ہوئی، سری نگر ہائی وے اسلام آباد پر تبلیغی مرکز کے بالمقابل گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد2ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
جی ٹی روڈ اسلام آباد کے قریب گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد، رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 18کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔