ایک نیوز: مرغی کے چوزہ کی قلت کیوجہ سے پولٹری انڈسٹری کا بحران مزید سنگین ہو گیا۔
مرغی کے چوز ے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کردیاگیا ،55روپے کے چوزے کی قیمت 230ر و پے ہوگئی، مارکیٹ میں مہنگا مر چوزہ بھی دسیتاب نہیں ،کئی روز سے چوزہ نہ ملنے کی وجہ سے فامز میں نیا چوزہ نہ ڈالا گیا ۔
پولٹری انڈسٹری میں مرغیوں کی نئی کھیپ کی تیاری تعطل کا شکار ہے،دوسری طرف مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،ایک روز میں دکاندار وں نے مرغی کے گوشت میں پچاس روپے خود ساختہ اضافہ کردیا ۔
مرغی کا گوشت آج ساڑھے سات سو روپے کلو ہوگیا ،گزشتہ روز مرغی کا گوشت سات سو روپے تھا ، مرغی کے گوشت کا آج سرکاری نرخ 595روپے ہے ، مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے 155روپے زائد فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
فارمرز کا فیڈ کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ بھی مستر د کردیا گیا ،فیڈ کمیٹی نے گزشتہ روز اجلاس میں فیڈ کی پرانی قیمت ہی برقرار رکھی ہے۔