اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری،مزید52افراد شہید 

اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری،مزید52افراد شہید 
کیپشن: Israel's brutality in Gaza continues, 52 more people were martyred

ایک نیوز: اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے، فضائی حملوں میں مزید52افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیل کادیر البلاح کے علاقے پر میزائل حملہ،12افراد شہید،متعدد زخمی ،شمالی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اوربچوں سمیت26افراد شہیدہوئے، شمالی غزہ میں العودہ ہسپتال پربمباری ،2افراد زخمی ہوئے،ایمرجنسی کونقصان پہنچا۔
اسرائیلی فورسز نے العودہ ہسپتال کوخالی کرنے کاحکم دے دیا،شمالی غزہ کے علاقے الزوائدہ میں کار ڈرون حملہ،2افراد شہید ہوگئے ،اسرائیلی آبادکاروں کے مغربی کنارے پرحملے، 9افرادزخمی،5 گا ڑ یا ں نذرآتش ہوئیں۔
خیال رہے کہ غزہ میں 7اکتوبر سے اب تک45ہزار 658افراد شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں اسرائیل حملوں میں زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 583 ہوگئی۔