بریل نے بصارت سے محروم افرادکیلئے علم و مواصلات کے دروازے کھولے ہیں:شہباز شریف

بریل نے بصارت سے محروم افرادکیلئے علم و مواصلات کے دروازے کھولے ہیں:شہباز شریف
کیپشن: Braille has opened the doors of knowledge and communication for visually impaired people: Shahbaz Sharif

ایک نیوز: بریل کے عالمی دن پر وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام میں کہنا تھا کہ آج ورلڈ بریل ڈے پر ہم بریل کی لوگوں کو با اختیار بنانے کا اعتراف اور پزیرائی کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بریل نے دنیا بھر میں لاکھوں بصارت سے محروم افراد کے لیے علم، مواصلات اور آزادی کے دروازے کھولے ہیں، بریل صرف پڑھنے اور لکھنے کا ذریعہ نہیں ہے، یہ معاشرے میں شمولیت اور مساوی مواقع کی ایک کھڑکی ہے جو افراد کو آزاد اور باوقار زندگی گزارنے کیلئے بااختیار بناتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں ایسے لوگ پیدا کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں جو قابل رسائی تعلیم کے ذریعے تمام افراد کو بااختیار بنائیں، سکولوں کو بریل کتابوں سے آراستہ کریں، اساتذہ کی تربیت میں اضافہ کر یں اور بصارت سے محروم طلباء کے لیے خصوصی مراکز قائم کرتے ہیں، ورلڈ بریل ڈے اس چیز کی یاد دہانی ہے کہ حقیقی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کتنا آزاد اور مساوی ہے۔ 
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ایک ایسا پاکستان بنانے کے ہمارے عہد کو تقویت دینے کا دن ہے جہاں ہر شہری کو پھلنے پھولنے کے پلیٹ فارم اور مواقع میسر ہوںاور ہم ہر فرد اور ادارے کے ان اہداف کو پورا کرنے کی جد وجہد کی پذیرائی کرتے ہیں اور ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا عزم کرتے ہیں۔