ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے سرکاری نوکری دلوانے کیلئے غریب شہری سے 5 لاکھ روپے وصول کئے لیکن نہ نوکری دلوائی اور نہ ہی رقم واپس کی ۔
سخی سرور کے رہائشی ظفر حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے 5 لاکھ روپے لینے کے باوجود سول ہسپتال میں نوکری نہیں لگوائی ۔
وزارت ختم ہونے کے بعد زرتاج گل سے رقم کا تقاضا کرتا رہا لیکن وہ ٹال مٹول کرتی رہی بعدازاں 5 لاکھ روپے دینے سے ہی صاف انکار کردیا۔
بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں ظفر حسین ولد رب نواز قوم مجاور کی مدعیت میں سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔