کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت
کیپشن: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت

ایک نیوز :ریٹرننگ افسران کے فیصلوں اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،ٹریبونل نے این اے 223 سے فہمیدا مرزا کی اپیل پر نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کےمطابق  سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا اور ل سابق اسپیکر اسمبلی فہمیدا مرزا کی 5 اپیلوں کی سماعت ہوئی ،این اے 223 بدین سے ذوالفقار مرزا کی اپیل پر بھی نوٹس جاری کردیئے گئے،پی ایس 70 سے ذوالفقار مرزا کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر بھی نوٹس جاری،پی ایس 71 سے ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس،پی ایس 72 سے ذوالفقار مرزا کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر بھی نوٹس جاری۔

الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں الیکشن کمیشن ، ریٹرننگ افسران سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے،الیکشن ٹریبونل نے فریقین سے 8 جنوری کو جوابات اور اعتراضات طلب کرلئے