کون کونسی فلم آسکر کیلئے نامزد ہوگی ؟؟اہم پیشگوئیاں سامنے آگئیں

کون کونسی فلم آسکر کیلئے نامزد ہوگی ؟؟اہم پیشگوئیاں سامنے آگئیں
کیپشن: کون کونسی فلم آسکر کیلئے نامزد ہوگی ؟؟اہم پیشگوئیاں سامنے آگئیں

ویب ڈیسک :دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور آسکر ایوارڈز 2024 کیلئے نامزد فنکاروں کی فہرست 23 جنوری کو سامنے آئے گی۔ 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 11مارچ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ 96ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کیلئے حتمی نامزدگیاں 23جنوری کو ہوں گی جبکہ سینئر ایوارڈز ایڈیٹر کلیٹن ڈیوس کی پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔مجموعی طور پر اپنے تمام تر پہلوؤں سے مداحوں کی داد حاصل کرنے والی فلم باربی کی جانب سے زیادہ نامزدگیوں کی توقع کی جارہی ہے جس میں موسیقی، اوریجنل گیت سمیت 3 نامزدگیاں شامل ہیں جبکہ دیگر فلمیں بھی تقریب کا حصہ ہوں گی۔

پیشگوئی کے مطابق کلرز آف فلاور مون اور سوسائٹی آف دی اسنو بھی اہم فلمیں رہیں جن کی جانب سے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں 4 مختلف کیٹگریز میں نامزدگیوں کی توقع ہے جبکہ مداحوں کی آراء کو بھی اہمیت دی جارہی ہے۔

ووٹرز گزشتہ برس 2023 میں ریلیز کی جانے والی خوبصورت پروڈکشنز میں سے اپنی پسندیدہ فلموں کے متعلق بتا سکتے ہیں۔ ایوارڈز کی دوڑ میں ان فلموں کو بھی شامل کیا جارہا ہے جنہیں عوام نے اشتیاق اور دلچسپی سے دیکھا۔

خیال رہے کہ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا عمل 11 سے 16 جنوری تک جاری رہے گا اور پھر آفیشل نامزدگیوں کا اعلان 23 جنوری کو ہوگا۔ 96ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کے روز 10 مارچ 2024 کو منعقد کی جائے گی۔