گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچلنے والے سابق سیکریٹری فنانس کے بیٹے کی ضمانت ہوگئی

Jan 04, 2024 | 21:00 PM

ایک نیوز :ساحل سمندر پر گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکارکو کچل کر  ٹانگیں توڑنے والے سابق سیکریٹری فنانس کے بیٹے نے حفاظتی ضمانت کروا لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم نے ضمانت ملتان کی عدالت سے کروائی، پولیس اہلکار کی جانب سے مقدمے کے اندراج میں تاخیر کیوں کی گئی اہم وجہ سامنے آگئی،اہلکار مختیار اور گاڑی میں سوار شخص کے درمیان معاوضے کا معاملہ کئی دنوں تک چلتا رہا.

پولیس اہلکار مختیار اور سرکاری شخصیت کے بیٹے کے درمیان معاوضے کے معاملات طے نہ ہو سکے تھے، زخمی اہلکار کی جانب سے علاج معالجے کے لیے رقم کا تقاضہ کیا گیا ،14 روز تک مقدمے کے اندراج کا معاملہ معاوضے سے مشروط رہا،دو جنوری کو مقدمے کے اندراج کے بعد  پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے رسمی چھاپے مارے گئے،ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ آسکی۔

مزیدخبریں