پانچ ہزار کے بعد ایک ہزار کے جعلی نوٹوں کی بھر مار :سٹیٹ بنک نے خبردار کردیا

Jan 04, 2024 | 19:29 PM

ویب ڈیسک:اسٹیٹ بینک نے ایک ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ کی گردش پر خبردار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں ایک ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ کی گردش پر خبردار کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے صحافیوں سے گفتگو میں خبردار کیا کہ ملک بھر میں ایک ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ تشویش ناک حد تک زیر گردش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے یہ صورتحال جوں کی توں ہے، نشاندہی ہونے والے 60 سے 70 فیصد جعلی نوٹ ایک ہزار کے ہیں۔

مزیدخبریں