لندن پلان کے تحت ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،چیئر مین تحریک انصاف

Jan 04, 2024 | 18:01 PM

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لندن پلان کے تحت ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،جب سے انتخابات کا سلسلہ شروع ہوا ہے ملک میں ایک پارٹی کے ساتھ ناروا سلوک برتا جارہا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے رحیم چینج ہوا ایک سازش کو آگے بڑھایا گیا ،لندن پلان کے تحت ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے، 

سپریم کورٹ نے الیکشن کروانے کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی ہے ،سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آٹھ فروری کو ملک بھر میں الیکشن ہونے لازمی ہے ،جب سے انتخابات کا سلسلہ شروع ہوا ہے ملک میں ایک پارٹی کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے،اس سارے الیکشن میں ایک پی ٹی آئی ہے جس کے خلاف غیر آئینی اقدامات کئے جا رہے ہیں،انتخابی نشان لینے سے کرپشن کی بنیاد ہوگی،مخصوص نشستوں کا کیا ہو گا اس سے کرپشن آگے بڑھے گی ،بلے کے نشان سے متعلق کیس پر بینچ بنایا جائے اور ہمیں سنا جائے ،ہماری درخواست تھی کہ آر او عدلیہ سے لئے جائیں یہ آر او اگر الیکشن کرواتے ہیں تو سب سے مساوی سلوک ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ تجویز کنندہ یا ووٹر کو آخر کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے،ہمارے سکروٹنی کے عمل میں 873 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،  اس طرح سے کاغذات مسترد ہوئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی حیران ہو گئی،ایک ہی طریقے سے تین تین کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،ہماری وفاقی کابینہ کے تمام ممبران کے کاغذات نامزدگی مسترد کروائے گئے،اس سب کے باوجود کوشش جاری ہے کہ ہمارے پاس نشان بھی نہ رہے،تمام سروے دیکھ لیں ہماری پالولرٹی 70 فیصد سے زائد ہے۔یہ ریاستی ظلم و تشدد ہے ہمیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں