ایک نیوز :چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ن لیگ یا تحریک انصاف سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ غربت سے ہے مہنگائی سے ہے نوازشریف کو 8فروری کو دل کی تکلیف ہونی ہے اس کیلئے رائیونڈ میں ہسپتال بنائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق جاتی امراء لاہور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا منشور ہے کہ لوگوں کی تنخواہوں اور آمدن کو ڈبل کرنا ہے،پیپلز پارٹی غریب خاندانوں کو تین سو یونٹ بجلی مفت دے گی، نوجوانوں کو مفت تعلیم دلوائے گی،ہم ہر شہری کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔
ان کا کہناتھا کہ ہم نے سندھ کے ہر ضلع میں مفت علاج کے لئے اسپتال کھڑے کئے ہیں،رائیونڈ میں ن لیگ نے عوام کو صحت کی سہولیات کے لئے کوئی اسپتال نہیں بنایا،نواز شریف کو آٹھ فروری کو دل میں تکلیف ہونے ہی ہے،پیپلزپارٹی اس تکلیف کو دور کرنے کے لئے رائیونڈ میں اسپتال بنائے گی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ہم عبدالغفور مئیو اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ہر حلقے سے جیتنے اور حکومت بنانے کے لئے اتخابات لڑ رہی ہے،ہم نفرت ، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں،ہم نے منشور پر الیکشن لڑنا ہے،قائد عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جو وعدے عوام سے کئے وہ پورے کئے ہیں،آپ نے ہمارے دس نکاتی منشور کو رائیونڈ کی عوام تک پہنچانا ہے۔