ایک نیوز :کراچی میں ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنا اور اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دینا شہری کو مہنگا پڑگیا،شاہ فیصل پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پستول قبضے میں لے لیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملزم فیضان علی خان نے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کے بعد پستول نکال لیا تھا،ملزم کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو کو پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنالیا،واقعہ گزشتہ روز راشد منہاس روڈ عسکری 4 کے قریب پیش آیا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ شاہراہ فیصل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ اے ایس آئی محمد یوسف کی مدعیت میں درج کیا گیا،ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت،دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔مقدمے کے متن کے مطابق فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے کی حامل سفید رنگ کی کرولا گاڑی کو روکا گیا،کار سوار ڈرائیور نے اسلحہ نکالا اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔