سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

Jan 04, 2024 | 17:07 PM

ویب ڈیسک : دو روز میں سونے کی قیمتوں میں 3100 روپے کمی ہوئی ۔فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق جمعرات کے روز  دس گرام سونا  1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے ہوگیا ۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالرز کمی سے 2067 فی اونس کی سطح پر آگیا۔ چاندی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی 2 ہزار 660 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  اختتام پرمارکیٹ 7 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 155 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 183 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 54 کروڑ 57 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 15 ارب 7 کروڑ سے زائد کی ہوگئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64,936 جبکہ کم ترین سطح 64,098 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں