ایک نیوز: بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی۔ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔ جس پر نیپرا اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اضافہ بجلی صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔