رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی

Jan 04, 2024 | 15:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: احتساب عدالت اسلام آباد  نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں دوران سماعت راجا پرویزاشرف کی جانب سے وکیل اور پلیڈر ارشد تبریز پیش ہوئے اور سپیکر قومی اسمبلی کی حاضری لگوائی۔

اس کے علاوہ رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں شریک ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے جن کی حاضریاں بھی لگائی گئیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں