توشہ خانہ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

Jan 04, 2024 | 15:16 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔

آج سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔

توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 6 جنوری کو ہو گا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں