فیض آباد دھرنا کمیشن:فیض حمید نے بیان ریکارڈ کرا دیا

Jan 04, 2024 | 14:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: فیض آباد دھرنا کمیشن میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کمیشن کے سوالنامے کے جوابات جمع کرا دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیض حمید نے جواب میں کہا حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے۔ جنرل (ر)  فیض حمید نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔

دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی  شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے,کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہیں.

مزیدخبریں