ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلے کے انتخابی نشان کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
قبل ازیں، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند اہم درخواستوں پر دستخط کرنے آیا ہوں، بلے کے انتخابی نشان کیلئے آج درخواست جمع کروا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے ہمیں سنا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست میں لکھا تھا یہ اہم معاملہ ہے، ہماری بھی یہی استدعا ہے، اسکروٹنی کا وقت ختم ہورہا ہے ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں، کوشش ہے جلد سے جلد یہ کیس لگے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ کرے بلے کا نشان ملے، ہمیں امید ہے۔