ایک نیوز:الیکشن ٹریبونل ملتان بنچ نے این اے 143 چیچہ وطنی اور پی پی 203 اور 204سے کاغذات نامزدگی کی اپیلوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 143 اور پی پی 203 پی ٹی آئی کی اپیل پر بحث مکمل ہوگئی،جس کے بعد الیکشن ٹربیونل ملتان بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیاجبکہ فیصلہ 7 جنوری کو سنایا جائیگا۔
یاد رہے کہ سابق ایم این اے رائے حسن نواز خاں۔ سابق ایم این اے رائے مرتضی اقبال خاں۔ رائے محمد اقبال خاں کے ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
پی پی204 سے سابقہ ایم پی اے میجر ریٹائرڈ غلام سرور کی اپیل پر بحث مکمل ہوگئی۔ جس کے بعد پی پی 204 کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔