سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرن لیگ اور آئی پی پی میں دوبارہ مذاکرات

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرن لیگ اور آئی پی پی میں دوبارہ مذاکرات
کیپشن: سیٹ ایڈجسٹمنٹ ن لیگ اور آئی پی پی میں دوبارہ مذاکرات

ایک نیوز:آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ اور استحکام پارٹی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ،پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں دوبارہ مذاکرات  شروع ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کی مذاکراتی ٹیم کامسلم لیگ ن سے رابطہ ہوا،آئی پی پی نے لچک دکھاتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنے مطالبات میں کمی کر دی،آئی پی پی نے تمام 8 ڈویژنز میں کم از کم ایک قومی اسمبلی کی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا نیا فارمولہ پیش کر دیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے 20 سے زائد قومی اسمبلی اور 40 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں قومی اسمبلی کی کم از کم ایک نشست پر ہم سے لازمی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے ،مسلم لیگ ن ہمارا مطالبہ تسلیم کرے تو آئی پی پی تمام ڈویژنز میں اپنے ممکنہ امیدواروں کے نام فورا فراہم کر دے گی۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مذاکراتی ٹیم نے آئی پی پی کے تازہ مطالبے پر غوروخوض کا وعدہ کیا ہے،مسلم لیگ ن اس سے قبل آئی پی پی کے ساتھ قومی اسمبلی کی 4 سے 5 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادہ تھی،مسلم لیگ ن آئی پی پی کے مرکزی قائدین جہانگیر ترین، علیم خان، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال وغیرہ کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر راضی تھی۔

پارٹی ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ ہر ڈویژن سے قومی اسمبلی کی کم از کم ایک نشست کے مطالبے پر مسلم لیگ ن کی قیادت آج غوروخوض کرے گی،پارٹی قیادت نے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو آئی پی پی کے مطالبے پر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔