عثمان ڈار کی والدہ، بھابھی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا

Jan 04, 2024 | 11:38 AM

ایک نیوز: عام انتخابات 2024 کے حوالے سے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ جس میں عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار اور بھابھی روبہ عمر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں ریحانہ ڈار اور روبہ عمر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے بے جا الزامات لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ این 71 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ جو الزامات لگائے گئے ان کے جوابات ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں