نوازشریف کا انتخابی منشور کےحوالےسےبڑا فیصلہ

Jan 04, 2024 | 10:46 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو انتخابی منشور کا ابتدائی مسودہ پیش کردیا گیا ہے تاہم انہوں نے منشور کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ منشور میں کوئی ایسا وعدہ یا بات شامل نہ کی جائے جو وہ حکومت میں آکر پورا نہ کرسکیں۔ہر شعبہ جات کی ترجیحات کو منشور کا حصہ بنایا جائے۔

تفصیلا ت کے مطابق قائد ن لیگ نے انتخابی منشور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے منشور کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی سے رابطہ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ منشور میں کوئی ایسا وعدہ یا بات شامل نہ کریں۔ جو ہم پورا نہ کرسکیں ۔ عوام سے جو کہیں گے وہ کرکے بھی دکھائیں گے۔میں عوام کو سبز باغ نہیں دکھانا چاہتا نہ روایتی منشور کا حامی ہوں۔

ذرائع ن لیگ  کا کہنا ہے کہ نئے موٹر ویز کی تعمیر اور نوجوانوں کو روزگار دینا ترجیحات میں شامل ہے،نوازشریف کو منشور کا ابتدائی مسودہ بھجوایا گیا تھا،نوازشریف 2017 کے منصوبے دوبارہ شروع کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم قائد ن لیگ کی ہدایت پر قابل عمل منشور تیار کررہے ہیں۔کوئی ناقابل عمل بات یا منصوبہ منشور کا حصہ نہیں ہوگا۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو فوکس کرکے منشور کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

مزیدخبریں