ویب ڈیسک: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی مسلسل متاثر ہے۔
بے یقینی کی صورتِ حال کی وجہ سے آج ملک بھر کی 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملکی اور غیر ملکی 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر کر دی گئی۔
اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور ایئر پورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بے یقینی کی صورتِ حال ہے۔
3 روز کے دوران ملک بھر کی 88 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
دبئی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کراچی اتاری گئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 719 کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔
نجی ایئر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 لاہور اتار دی گئی۔
شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کو کراچی لینڈ کرایا گیا۔
اسلام آباد سے ابو ظہبی کی پرواز پی کے 261، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234، کراچی کی ای آر 500، ای آر 501، گلگت سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 601، 602، اسکردو کی پرواز 451، 452، کراچی سے پرواز پی اے 200، 201، ابوظہبی اور دبئی سے پشاور کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 218، پی کے 183، 184 منسوخ کر دی گئیں۔
لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322، پی کے 323، دبئی سے لاہور کی پرواز ای آر 724، کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 405، پی اے 406، کراچی سے پشاور کی پرواز ای آر 550، 551، لاہور سے کراچی کی پرواز ای آر 522، ای آر 523، کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 530، پی کے 531 منسوخ کر دی گئیں۔