ویب ڈیسک: اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں لکڑی کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم، دکانداروں کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔