بےخوابی خواتین میں کونسی بیماری کاباعث بنتی ہے؟

بےخوابی خواتین میں کونسی بیماری کاباعث بنتی ہے؟
کیپشن: Which disease causes insomnia in women?

ویب ڈیسک:بےخوابی خواتین میں کونسی بیماری کاباعث بنتی ہے؟محققین کی ایک ٹیم نے بڑاانکشاف کردیا۔
تفصیلات کےمطابق محققین کی ایک ٹیم نےبے خوابی اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان ایک اہم تعلق کا انکشاف کیا ہے جس میں خاص طور پر خواتین شامل ہیں۔
’ہائیپر ٹینشن‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق امریکا میں بریگھم اینڈ ویمنز ہسپتال کے نیٹ ورک میڈیسن کے محققین نے کی ہے جو اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں معیاری نیند کے اہم کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔
بریگھم اور ہارورڈ میڈیکل سکول کے سرکردہ محقق ڈاکٹر شہاب ہاگایے نے تحقیق کے نتائج میں بے خوابی کی علامات کا سامنا کرنے والے افراد بالخصوص خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔
اس تحقیق میں 66,122 شرکاء کی پیروی کی گئی جن کی عمریں 25 سے 42 کے درمیان تھیں۔ نتائج کے مطابق نیند کی دشواریوں میں مبتلا خواتین کے وزن میں اضافہ، کم جسمانی سرگرمی اور ناکافی غذا دیکھنے میں آئی۔
تحقیق سے مزید پتہ چلا کہ جو خواتین رات سات سے آٹھ گھنٹے سے کم سوتی ہیں یا جن کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔