امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی 

Jan 04, 2024 | 08:32 AM

ایک نیوز: میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی۔ 

مودی سرکار نے خالصتانی رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کر لیا۔ کشیدہ حالات کے باعث بائیڈن نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا۔ 

بائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ملک میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت نے کینیڈا کی سر زمین پر قتل کروا دیا تھا۔ گزشتہ سال ہی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکا نے بے نقاب کیا تھا۔

مزیدخبریں